(ایجنسیز)
پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو طبیعت کی خرابی کے باعث راولپنڈی میں فوج کے ادارہ برائے شعبۂ امراض قلب (اے ایف آئی سی) میں منتقل کیا گیا
ہے۔
پرویز مشرف کو غداری کے مقدمے میں جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جانا تھا تاہم عدالت آتے ہوئے راستے میں ان کی طبعیت خراب ہو گئی اور انھیں آرمڈ فورسز کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا ہے۔